ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تیز گیند بازوں کیلئے فیلڈنگ میں نئے معیار قائم کر رہا ہے امیش:سریدھر

تیز گیند بازوں کیلئے فیلڈنگ میں نئے معیار قائم کر رہا ہے امیش:سریدھر

Tue, 18 Oct 2016 18:04:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ آر سریدھر نے آج یہاں زیادہ ماہر فیلڈروں کو تیار کرنے پر زور دیا اور ساتھ امیش یادو کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فیلڈنگ مہارت سے وہ تیز گیند بازوں کے لیے نئے معیار قائم کر رہے ہیں۔سریدھر نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 20اکتوبر کو یہاں ہونے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے پریکٹس سیشن سے پہلے وراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ کی فیلڈنگ کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے کچھ تیز گیند باز اچھے کھلاڑی بھی ہیں،امیش یقینی طور پر شاندار کرکٹر ہے اور بہت اچھی تھرو کرتا ہے،سمیع بھی بہت اچھا کھلاڑی ہے۔سریدھر نے کہا کہ ہمارے لئے یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے کچھ تیز گیند باز بہت اچھے فیلڈر ہیں اور امیش بے مثال ہے۔پریکٹس کے دوران کیچ اور فیلڈنگ کی جم کرپریکٹس کرتے ہیں،امیش ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،جہاں تک تیز گیند بازوں کا سوال ہے تو وہ نئے معیار قائم کر رہے ہیں۔ہندوستانی تیز گیند بازوں میں کپل دیو بہترین فیلڈر تھے جو میدان میں کسی بھی جگہ پر فیلڈنگ کر لیتے تھے لیکن سریدھر نے کہا کہ موجودہ ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو ان کی طرح فیلڈنگ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپل دیو بلا شبہ بہترین فیلڈر تھے لیکن اس ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو ان کی طرح ہی اچھے فیلڈر ہیں،میرے دماغ میں ابھی اگر کوئی دو نام آتے ہیں تو وہ جڈیجہ اور وراٹ کے ہیں،وہ انتہائی درست تھرو کرتے ہیں۔


Share: